26 جولائی 2011 - 19:30

وانا…جنوبی وزیرستان کے تحصیل وانا کے علاقہ شولام میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 33 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا اور دو مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

ابنا: ادھرافغانستان سے انگور اڈہ پر 2مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے تحصیل وانا کے علاقہ شولام میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران دو مشتبہ ٹھکانوں کو تباہ کردیااور 33مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔شولام کے علاقے میں گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاگیاتھا۔جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچاتھا۔ادھر سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغانستان سے مارٹر کے 2 گولے فائر کیے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔ 
................

/169